Monday 24 October 2016

موسوعہ فقہیہ – اُردو ترجمہ (45 جلدیں) ترجمہ از : اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا) ڈاون لوڈ لنکس :

موسوعہ فقہیہ – اُردو ترجمہ (45 جلدیں)

ترجمہ از :

اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا)

ڈاون لوڈ لنکس :

جلد 1 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu01.pdf

جلد 2 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu02.pdf

جلد 3 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu03.pdf

جلد 4 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu04.pdf

جلد 5 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu05.pdf

جلد 6 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu06.pdf

جلد 7 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu07.pdf

جلد 8 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu08.pdf

جلد 9 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu09.pdf

جلد 10 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu10.pdf

جلد 11 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu11.pdf

جلد 12 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu12.pdf

جلد 13 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu13.pdf

جلد 14 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu14.pdf

جلد 15 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu15.pdf

جلد 16 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu16.pdf

جلد 17 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu17.pdf

جلد 18 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu18.pdf

جلد 19 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu19.pdf

جلد 20 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu20.pdf

جلد 21 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu21.pdf

جلد 22 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu22.pdf

جلد 23 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu23.pdf

جلد 24 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu24.pdf

جلد 25 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu25.pdf

جلد 26 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu26.pdf

جلد 27 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu27.pdf

جلد 28 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu28.pdf

جلد 29 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu29.pdf

جلد 30 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu30.pdf

جلد 31 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu31.pdf

جلد 32 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu32.pdf

جلد 33 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu33.pdf

جلد 34 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu34.pdf

جلد 35 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu35.pdf

جلد 36 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu36.pdf

جلد 37 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu37.pdf

جلد 38 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu38.pdf

جلد 39 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu39.pdf

جلد 40 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu40.pdf

جلد 41 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu41.pdf

جلد 42 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu42.pdf

جلد 43 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu43.pdf

جلد 44 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu44.pdf

جلد 45 :

https://archive.org/download/AlMaosuatulFiqhiyyaUrdu/mausua_urdu45.pdf

ماخذ اصلی :
http://www.ifadigitallibrary.org/

مکمل تحریر >>

Monday 17 October 2016

صحابہ ؓ معیارِ حق ہیں

🌹 صحابہ معیار حق ہیں 🌹

افادات: مسند الہند حکیم الاسلام حضرت مولانا شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ 

شارح: حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند

ناقل: عادل سعیدی پالن پوری

         خاتم النبین ﷺ  سے پہلے ہر نبی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا، بخاری شریف میں ہے: کان النبی ﷺ یبعثُ الیٰ قومہ خاصةً، و یبعثُ الی الناس کافةً ( ہر نبی اس کی قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا، اور میں تمام لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہوں ) اور اس وقت چونکہ نبوت کا سلسلہ جاری تھا، اس لئے ایک نبی کے بعد دوسرا نبی اس کا قائم مقام بنتا تھا، اس وقت امتیں مبعوث نہیں ہوتی تھیں، مگر خاتم النبین ﷺ  کے بعد چونکہ نبوت کا سلسلہ بند ہوگیا، اس لئے پیغام رسانی کے لئے آپ ﷺ کی امت کو بھی مبعوث فرمایا گیا، صحیحین میں روایت ہے: کانت بنو اسرائیل تسوسھم الانبیاءُ، کلما ھلک نبی خلفہ نبی، و انہ لانبی بعدی ( بنی اسرائیل کے امور کی تدبیر و انتظام حضرات انبیاء علیھم الصلوٰۃ والسلام کرتے تھے، جب ایک نبی کا انتقال ہوجاتا، تو دوسرا نبی اس کا قائم مقام بن جاتا، اور بیشک شان یہ ہے کہ میرے بعد کوئی ( نیا ) نبی نہیں ہے ) جو میری قائم مقامی کرے، آپ ﷺ کے بعد آپ کی قائم مقامی آپ ﷺ کی امت کرے گی۔

       نیز گذشتہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام مفھمین کی مذکورہ بالا تمام انواع کے جامع نہیں ہوتے تھے ( مفھمین: اللہ سبحانہ وتعاليٰ کے تربیت کئے ہوئے لوگ، جنکی تعداد آٹھ ہیں، تفصیلات کے لئے رجوع کریں، رحمۃ اللہ الواسعہ جلد نمبر ٢ صفحہ نمبر ٤٦ )  صرف ایک یا دو فنون کے جامع ہوتے تھے، ایسی ہمہ گیر شخصیت جو مفھمین کی تمام انواع کو جامع ہو، بس ایک ہی شخصیت ہے، اور وہ آپ ﷺ کی ذات والا صفات ہے، حضرت ختمی مرتبت ﷺ "آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری " کا مصداق ہیں، اس لئے نبیوں میں سب سے اونچا مقام آپ ﷺ کا ہے۔

        دلائل: اس بات کی دلیل کہ خاتم النبین ﷺ  کی بعثت دوہری ہے، یعنی آپ ﷺ کی امت بھی مبعوث ہے، اور وہ یک گونہ آپ ہی کی بعثت ہے، شاہ صاحب قدس سرہ نے اس کی تین دلیلیں بیان کی ہیں، دو آیات کریمہ، اور ایک حدیث شریف، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

       پہلی دلیل: رسول اللہ ﷺ کی نبوت آفاقی اور ابدی ہے، سورۂ سبا آیت نمبر ٢٨ میں ارشاد پاک ہے:

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ( اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے واسطے پیغمبر بناکر بھیجا ہے، خوش خبری سنانے والے، اور ڈرانے والے، لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے )یعنی خواہ عرب ہوں، یا عجم، موجود ہوں، یا آئندہ آنے والے، آپ ﷺ  سب کی طرف مبعوث فرمائے گئے ہیں، ادہر آپ ﷺ  کا بذات خود تمام جہاں میں دعوت کے لئے پہنچنا ایک مشکل امر تھا، اس وجہ سے آپ ﷺ  کی بعثت کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جزیرة العرب کے باشندوں کی طرف آپ ﷺ  کی بعثت بلاواسطہ ہے، اور باقی سارے جہاں کی طرف آپ ﷺ  کی بعثت امیین ( طبقۂ صحابہ ) کے واسطے سے ہے، پس جماعت صحابہ بھی مبعوث ہے، اور یہ بھی من وجہٍ آپ ﷺ  ہی کی بعثت ہے، اس طرح آپ ﷺ  کی بعثت دوہری ہوئی۔

        سورة الجمعہ آیت نمبر ٢تا ٤ تک میں آپ ﷺ  کی امت کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ارشاد پاک ہے:

هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ * وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ * ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ( اللہ وہی ہیں، جنہوں نے امیوں میں، انہیں میں سے ایک عظیم پیغمبر بھیجا، جو انکو اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے، اور انکو پاک کرتا ہے، اور ان کو کتاب الٰہی اور دانشمندی کی باتیں سکھاتا ہے، اگرچہ وہ لوگ پہلے سے کھلی گمراہی میں تھے، اور ان میں سے دوسروں میں ( بھی آپ ﷺ  کو بھیجا ) جو ہنوز ان میں شامل نہیں ہوئے، اور وہ زبردست، حکمت والے ہیں، یہ فضل خداوندی ہے، جس کو چاھتے ہیں دیتے ہیں، اور اللہ تعالٰی بڑے فضل والے ہیں۔

       اس آیت میں امیوں سے مراد عرب ہیں، جو بعثت نبویﷺ  کے وقت جزیرۃ العرب میں بود و باش رکھتے تھے، جن کی اکثریت حضرت اسماعیل علیہ الاسلام کی اولاد اور ناخواندہ تھی، انکی طرف نبی عربی ﷺ  بلاواسطہ مبعوث فرمائے گئے ہیں، اسی لئے آپ ﷺ  کا لقب النبی الأمی ہے ( سورۂ اعراف آیت نمبر ١٥٧ ) تورات و انجیل میں بھی آپ ﷺ  کا اسی وصف سے تذکرہ کیا گیا ہے، اور الآخرین کا عطف الأ میین پر ہے، اور آخرین سے مراد تمام عجم ( غیر عرب ) ہیں، وہ بھی بایں اعتبارعربوں میں شامل ہیں، کہ تمام انسان ایک ماں باپ کی اولاد ہیں، یھی آیت کی صحیح تفسیر ہے، خود شاہ صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے آیت کا ترجمہ یہ کیا ہے "و نیز مبعوث کرد آں پیغامبر را در قومے دیگر از بنی آدم کہ ہنوز نہ پیوستہ اند بامسلماناں " اور حاشیہ میں تحریر فرمایا ہے "یعنی فارس و سائر عجم " پس یہ خیال قطعاً باطل ہے کہ آخرین سے مراد صرف ہندو ہیں، جیسا کہ ''اب بھی نہ جاگے تو '' کے مصنف کا خیال ہے۔

      اور واو کے ذریعہ عطف کرنے کی صورت میں معطوف، معطوف علیہ میں من وجہٍ اتحاد ہوتا ہے، اور من وجہٍ مغایرت، یھاں اتحاد اس اعتبار سے ہے کہ عرب و عجم دونوں ہی آپ ﷺ  کی امت ہیں، اور مغایرت اس اعتبار سے ہے کہ آپ ﷺ  اول کی طرف بلاواسطہ مبعوث ہیں، اور آخرین کی طرف بالواسطہ یعنی بواسطۂ امت اُمّیَہ۔

      اور ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ میں اس طرف اشارہ ہے کہ دولت ایمان تمام عجمیوں کو نصیب نہیں ہوگی، اس لئے ان سے جزیہ قبول کیا جاتا ہے، اور اس کی وجہ فضل کی کمی نہیں ہے وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ، بلکہ قابلیت کا فقدان ہے، اور چونکہ اس قسم کا کوئی مضمون امیین کے ساتھ نہیں آیا، اس لئے امام اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان سے جزیہ قبول نہیں کیا جاتا۔

      پس جب امیوں میں آپ ﷺ کا کام تمام ہوگیا، اور جزیرۃ العرب کے باشندے فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے لگے تو سورة النصر نازل ہوئی، اور آپ ﷺ  کو اطلاع دی گئی کہ آخرت کے لئے تیاری شروع فرمادیں، آپ کا دنیا کا کام تمام ہوگیا ہے، آگے کام صحابہ سنبھال لیں گے۔

      دوسری دلیل: سورۂ آل عمران آیت نمبر ١١٠ میں ارشاد پاک ہے:

كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۗ وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ ۚ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ ( تم لوگ بہترین امت ( جماعت ) ہو، جو لوگوں کے فائدے کے لئے وجود میں لائی گئی ہے، تم لوگ نیک کاموں کا حکم دیتے ہو، اور بری باتوں سے روکتے ہو، اور اللہ تعالٰی پر ایمان رکھتے ہو، اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو ان کے لئے اچھا ہوتا، ان میں سے بعضے مسلمان ہیں، اور ان میں سے بیشتر کافر ہیں )۔

      اس آیت پاک کی تفسیر میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے تین ارشاد مروی ہیں، جو درج ذیل ہیں:
١۔۔۔۔ ابن جریر طبری اور ابن ابی حاتم نے سُدی رحمہ اللہ تعالیٰ ( مفسر قرآن تابعی ) سے اس آیت پاک کی تفسیر میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ قول نقل کیا ہے:
لو شاء اللہ لقال '' انتم '' فکنا کلُنا، ولٰکن قال: '' کنتم '' خاصةً فی اصحاب محمد ﷺ، و من صنع مثل صنیعھم کانوا خیر امة أخرجت للناس ( اگر اللہ تعالٰی چاھتے تو انتم فرماتے، پس اس وقت ہم سب آیت کا مصداق ہوتے، مگر اللہ تعالٰی نے کنتم فرمایا، خاص طور پر صحابۂ کرام ؓ کے بارے میں، اور جو لوگ صحابۂ کرام ؓ جیسے کام کرے، وہ بہترین امت ہونگے، یہ امت لوگوں کی نفع رسانی کے لئے وجود میں لائی گئی ہے )
٢۔۔۔۔ سُدی رحمہ اللہ تعالیٰ ہی سے ابن جریر اور ابن ابی حاتم رحمہما اللہ تعالیٰ نے آیت کی تفسیر میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ قول بھی نقل کیا ہے:
قال: یکون لاوّلِنا، ولایکون لآخرنا ( فرمایا: یہ آیت ہمارے اگلوں کے لئے یعنی صحابہ ؓ کے لئے ہے، اور ہمارے پچھلوں کے لئے نہیں ہے )
٣۔۔۔۔ ابن جریر حضرت قتادہ رحمہ اللہ تعالیٰ سے روایت کرتے ہیں:
ذُکر لنا أن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ قرأ ھٰذہ الآیة '' کنتم خیر امة أخرجت للناس '' الآیة، ثم قال: یاأیھا الناس! من سرّہٗ أن یکون من تلکم الأمة فلیؤد شرط اللہ منھا ( ہم سے یہ بات بیان کی گئی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ آیت کنتم خیر امة تلاوت فرمائی، پہر فرمایا کہ جو شخص تم میں سے چاھتا ہے کہ اس امت ( خیر الامم ) میں شامل ہو تو چاھئے کہ وہ اللہ کی شرط پوری کرے، جو خیر الامم کے لئے آیت میں لگائی گئی ہے )
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مذکورہ بالا تینوں ارشادات کنزل العمال جلد نمبر ٢ صفحہ نمبر ٣٧٥۔ ٣٧٦ میں مذکور ہیں، حدیث نمبر ترتیب وار یہ ہیں، ٤٢٨٩۔ ٤٢٩٢۔ ٤٢٩٣۔

       اس کے بعد ایک نحوی قاعدہ جان لیں، تاکہ انتم اور کنتم کا فرق واضح ہوجائے، انتم خیر امة، جملہ اسمیہ خبریہ ہے، جو محض ثبوت و استمرار پر دلالت کرتا ہے، اس میں کسی زمانہ سے کوئی بحث نہیں ہوتی، مثلاﹰ زیدٌ قائمٌ یہ جملہ زید کے لئے قیام کے ثبوت و استمرار پر دلالت کرتا ہے، کوئی خاص زمانہ اس میں ملحوظ نہیں ہے، اور کنتم خیر امة میں ضمیر، کان کا اسم ہے، اور خیر امة مرکب اضافی کان کی خبر ہے، اور نحوی قاعدہ یہ ہے '' کان اپنے دونوں معمولوں ( اسم و خبر ) کے ساتھ، اس کے اسم کے، اس کی خبر کے مضمون کے ساتھ محض اتصاف پر دلالت کرتا ہے ( یعنی کوئی امر زائد اس میں نہیں ہوتا ) ایسے زمانہ میں جو اس کے صیغہ کے مناسب ہو، یا اس کے مصدر کے مشتقات میں سے جملہ میں مذکور صیغہ کے مناسب ہو، اگر صیغہ فعل ماضی ہو، تو زمانہ صرف ماضی ہوگا، بشرطیکہ اس کو غیر ماضی کے لئے خاص کرنے والا کوئی لفظ نہ ہو، اور اگر صیغہ خالص فعل مضارع کا ہو تو اس میں حال و استقبال دونوں زمانوں کی صلاحیت ہوگی، بشرطیکہ کوئی حرف جیسے لن، لم وغیرہ اس کو کسی ایک زمانے کے ساتھ خاص نہ کردیں، یا اس کو ماضی کے لئے نہ کردیں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مثلاﹰ: کان الطفل جاریا، اس وقت کہیں گے جب بچہ زمانۂ ماضی میں چلنے لگا ہو، اور یکون الطفل جاریا اس وقت کہیں گے جب چلنا زمانۂ حال میں، یا مستقبل میں متحقق ہو ''( النحو الوافی جلد نمبر ١ صفحہ نمبر ٥٤٨ )۔

      پس اگر آیت کریمہ میں انتم خیرُ امةٍ ہوتا، تو خیریت کا ثبوت دوام و استمرار کے ساتھ ہوتا، اور پوری امت اس کا مصداق ہوتی، مگر جب آیت میں کنتم خیر امةٍ ہے تو نزول آیت کے وقت زمانۂ ماضی میں جو امت وجود پذیر ہوچکی ہے، اس کو خیریت کے ساتھ متصف کیا گیا ہے، پس صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین ہی آیت کا مصداق اولیں ہیں، کیونکہ نزول آیت کے وقت انہیں کا تحقق ہوچکا تھا، باقی امت ابھی تک وجود پذیر نہیں ہوئی تھی، البتہ باقی امت کے وہ افراد جو آیت کی شرط پوری کریں۔۔۔۔۔۔ آیت کا مصداق ہوں گے۔

       اب آیت کریمہ کا مطلب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے تینوں ارشادات کی روشنی میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت صحابہ کو یعنی امیین کو جو آنحضورﷺ  کی بلاواسطہ امت ہیں، مخاطب فرماکر ارشاد فرمایا، کہ تم علم الٰہی میں بہترین امت تھے، اس لئے تم کو لوگوں کی نفع رسانی کے لئے وجود میں لایا گیا ہے، یعنی  دعوت اسلام کو لے کر ساری دنیا میں تمہیں پہنچا ہے، تمہیں چاھئے کہ لوگوں کو بھلائی کی باتوں کا حکم دو، برائی کی باتوں سے روکو، اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوے دو، اس خیر امت میں اہل کتاب ( یہود ) شامل نہیں ہیں، اگرچہ وہ مدینہ منورہ میں سکونت پذیر تھے، کیونکہ ان میں سے معدودے چند کے علاوہ کوئی ایمان نہیں لایا، اہل کتاب کا لفظ اگرچہ عام ہے، مگر آیت میں سیاق کے قرینہ سے خاص یہود مراد ہیں۔

      اور جس طرح نبی کے لئے عصمت ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر نبی کے پہنچائے ہوئے دین پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اسی طرح جماعت صحابہ کے لئے حفاظت ضروری ہے، کیونکہ وہ خیر الامم ہیں، اور وہ من وجہٍ مبعوث الی الآخرین ہیں، پس عدالت و حفاظت کے بغیر ان کے پہنچائے ہوئے دین پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اور یہ حکم کلی کے ہر ہر فرد کا ہے، ارشاد نبویﷺ  ہے '' میرے صحابہ آسمان کے ستاروں کی مثال ہیں، ان میں سے جس کی بھی تم پیروی کروگے، منزل مقصود تک پہنچ جاؤگے '' ( یہ حدیث چھ صحابہ سے مروی ہے، اور حسن لغیرہ ہے، تفصیل کے لئے دیکھیں، دین کی بنیادیں اور تقلید کی ضرورت صفحہ نمبر ٨٩ تا ٩٥ )۔

     صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کی اسی عدالت و حفاظت کا نام '' معیار حق '' ہونا ہے، جن لوگوں کے نزدیک اللہ و رسول کے علاوہ کسی کی ذہنی غلامی جائز نہیں ہے، وہ سخت گمراہی میں ہیں، وہ سوچیں، ان تک دین صحابۂ کرام ؓ ہی کے توسط سے پہنچا ہے، اگر وہی قابل اعتبار اور لائق تقلید نہیں، تو پہر آپ کے دین کی صحت کی کیا ضمانت ہے۔

       غرض صحابہ کا طبقہ امت کا ایک ایسا طبقہ ہے، جو من حیث الطبقة یعنی پوری کی پوری جماعت دین کے معاملہ میں مأمون و محفوظ ہے، اور وہ ہر اعتقادی گمراہی یا عملی خرابی سے پاک ہے، کیونکہ وہ بھی مبعوث ہے۔

      تیسری دلیل: بخاری شریف میں روایت ہے، ایک اعرابی نے مسجد نبوی میں پیشاب کرنا شروع کردیا، لوگوں نے اس کو لے لیا، آپ ﷺ  نے صحابہ سے فرمایا: اسے چھوڑو، اور اس کے پیشاب پر پانی کی ایک بالٹی ڈال دو، اور فرمایا: فانما بُعثتم میسرین، و لم تُبعثوا معسّرین ( کیونکہ تم آسانی کرنے والے بناکر ہی مبعوث کئے گئے ہو، تنگی کرنے والے بناکر مبعوث نہیں کئے گئے )( بخاری شریف کتاب الوضوء، حدیث نمبر ٢٢٠ مشکوٰۃ باب تطہیر النجاسات حدیث نمبر ٤٩١ ) یہ حدیث شریف صحابۂ کرام کی بعثت میں بالکل صریح اور دو ٹوک ہے، عُلم من ھٰذا الحدیث أن أمتہ ﷺ  أیضاً مبعوثةٌ الی الناس، فثبت لہ ﷺ بعثتان البتة ( عبیداللہ سندھی )۔

     فائدہ: آنحضورﷺ  افراد انبیاء کے خاتم ( آخری فرد ) ہیں، اس وجہ سے آپ ﷺ  کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آسکتا، رہی امت کی بعثت تو وہ صرف پیغام رسانی میں ہے، یعنی یہ بات کمالات نبوت میں ہے، اور کمالات نبوت باقی ہیں، ختم نہیں ہوئے، صرف نبوت ختم ہوئی ہے، پس امت کے کسی بھی فرد کو نبی نہیں کہہ سکتے۔

                                 ختم شد

مکمل تحریر >>

Tuesday 27 September 2016

منتخب و متفرق اشعار: قسط نمبر ۹

🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌹

!!! منتخب اور متفرق اشعار!!!

انتخاب کنندہ: عادل سعیدی دیوبندی

قسط نمبر: نو
..................................................

1
خرما نتواں یافت ازاں خار کہ کشتیم
دیبا نتواں بافت ازاں پشم کہ رشتیم

جو کانٹا ہم نے بویاہے اس سے کھجور حاصل نہ ہو گا اور اون کات کر ہم ریشم نہیں بُن سکتے
..................................................
2
کعبہ در پائے یار دیدم دوش
ایں چہ گفتی جگر، خموش خموش

کل میں نے یار کے پاؤں میں کعبہ دیکھا، اے جگر یہ تُو نے کیا کہہ دیا، خاموش ہوجا، خاموش۔
..................................................
3
نمازِ زاہداں محراب و منبر
نمازِ عاشقاں بر دار دیدم

زاہدوں کی نماز محراب و منبر ہے اور عاشقوں کی نماز میں سولی پر دیکھتا ہوں
..................................................
4
امروز نہ دیدی تو اگر روئے صنم را
فردا بہ قیامت، رخِ جاناں کہ شناسی؟

آج (اس دنیا میں) تو اگر (اپنے) صنم کا چہرہ نہیں دیکھے گا تو کل قیامت کے دن اس کو پہچانے گا کیسے؟
........................................
5
گماں مبر کہ تو چوں بگذری جہاں بگذشت
ہزار شمع بکشتند و انجمن باقیست

یہ خیال نہ کر کہ تو گذر گیا تو دنیا بھی ختم ہو جائے گی کہ یہاں ہزاروں شمعیں بجھا دی گئی ہیں اور انجمن ابھی بھی باقی ہے
........................................
6
سبحه بر کف، توبه بر لب، دل پُر از شوقِ گناه
معصیت را خنده می‌آید ز استغفارِ ما

ہاتھوں میں تسبیح، لب پر توبہ اور دل گناہ کے شوق سے پُر۔۔۔ ہمارے ایسے استغفار پر خود گناہ کو بھی ہنسی آ جاتی ہے۔
..................................................
7
گر تیغ برکشد که محبان همی‌زنم
اول کسی که لافِ محبت زند منم

اگر یار تلوار نکال کر کہے کہ میں اِس سے اپنے محبوں کو ماروں گا تو پہلا شخص جو محبت کا دعویٰ کرے گا وہ میں ہوں گا
..................................................
8
آنان که عاشقانِ ترا طعنه می‌زنند
معذور دارشان که رخت را ندیده‌اند

جو لوگ تمہارے عاشقوں کو طعنہ مارتے ہیں اُنہیں معذور سمجھو کیونکہ اُنہوں نے (ابھی تک) تمہارا چہرہ نہیں دیکھا ہے
..................................................
9
گفتم بہ بُلبُلے کہ علاجِ فراق چیست؟
از شاخِ گُل بہ خاک فتاد و طپید و مُرد

میں نے ایک بُلبُل سے پوچھا کہ جدائی کا علاج کیا ہے؟ وہ پھولوں کی شاخ سے زمین پر گری، بے قرار ہو کر تڑپی اور مر گئی
........................................
10
مخند ای نوجوان زنهار بر موی سفیدِ ما
که این برفِ پریشان‌سیر بر هر بام می‌بارد

اے نوجوان! ہمارے سفید بالوں پر ہرگز مت ہنسو کیونکہ یہ یہ آوارہ گرد برف ہر چھت پر برستی ہے
........................................
11
ما اگر مکتوب ننوشتیم عیبِ ما مکن
در میانِ رازِ مشتاقان قلم نامحرم است

اگر ہم نے خط نہیں لکھا تو اس پر ہماری سرزنش مت کرو۔۔۔۔ (ہم نے خط اس لیے نہیں لکھا کیونکہ) عاشقوں کے باہمی رازوں کے درمیان قلم بھی نامحرم ہوتا ہے۔
........................................
12
هر گہ ز من حدیثی، آن دلنواز پرسد
عمداً کنم تغافل، شاید کہ باز پرسد

جب بھی وہ دلنواز محبوب مجھ سے کوئی بات پوچھتا ہے تو میں جان بوجھ کر تغافل برتتا ہوں کہ شاید وہ دوبارہ پوچھے
........................................
13
کلامِ حق بغَلَط تا بکے کُنی تفسیر
تو ہیچ شرم نداری ز مُصطفیٰ واعظ

کب تک تُو خدا کے کلام کی غلَط تفسیر کرتا رہے گا، واعظ تجھے مُصطفیٰ (ص )کی بھی کچھ شرم نہیں ہے۔
..................................................
14
رحمت حق بہانہ می جوید
رحمت حق بہا نمی جوید

رحمت خداوندی پس بہانہ تلاش کرتی ہے۔ اس کو بہا (مدقابل یا عوض) کی ضرورت نہیں
..................................................
15
اظہارِ عجز پیشِ ستم پیشگاں خطاست
اشکِ کباب باعثِ طغیانِ آتش است

ستم پیشہ، ظالم لوگوں کے سامنے عاجزی کا اظہار کرنا غلطی ہے کیونکہ کباب سے گرنے والے قطرے آگ کو مزید بڑھکا دیتے ہیں۔
..................................................
16
هر که مهرِ چارده معصوم دارد، کامل است
هست ماهِ چارده را هم از آن مهر، این کمال

جو بھی چودہ معصوموں سے محبت رکھتا ہے، وہ کامل ہے۔ چودہویں کے چاند کو بھی اسی محبت کے سبب یہ کمال حاصل ہے
..................................................
17
ز پیر میکده فیضی کہ می‌رسد سویم
بہ شیخ شهر ندیدم، دروغ چون گویم؟

میں جھوٹ کیوں کہوں، کہ جو فیض مجھے پیرِ میکدہ سے حاصل ہوتا ہے، وہ میں نے شیخِ شہر کی صحبت میں نہیں دیکھا
........................................
18
از سرِ بالین من برخیز اے ناداں طبیب​
کہ دردمندِ عشق را دارو بجز دیدار نیست​

اے نادان معالج میرے سرہانے سے اُٹھ جا، کہ عشق کے بیمار کے لئے دیدارِ یار کے سوا کوئی دوا نہیں
........................................
19
اختیاری نیست بدنامی ما
ضَلَّنی فِی العِشقِ مَن یَھدی السَّبِیل

یہ جو ہماری بدنامی دیکھتے ہو یہ اختیاری نہیں ہے۔ مجھے عشق میں اسی نے بدنام کیا ہے جو راستہ دکھانے والا ہے-
..................................................
20
بشکند دستے کہ خم در گردنِ یارے نشد
کور بہ چشمے کہ لذت گیرِ دیدارے نشد

وہ ہاتھ ٹوٹ جائے جو کسی یار کی گردن پر خم نہ ہوا ہو؛ وہ آنکھ اندھی ہو جائے جو کسی کے دیدار سے لذت یاب نہ ہوئی ہو۔
..................................................
21
توانا بوَد ہر کہ دانا بوَد
زِ دانش دلِ پیر برنا بوَد

(اِس دنیا میں) توانا وہی ہے جو دانائی رکھتا ہے؛ اور علم و دانش کے سبب سے بوڑھے دل بھی جوان ہو جاتے ہیں
..................................................
22
ستائش کنم ایزدِ پاک را
کہ گویا و بینا کند خاک را

میں اُس خدائے پاک کی حمد و ثنا کرتا ہوں جو خاک کو بولنے والے اور دیکھنے والے انسان میں تبدیل کر دیتا ہے۔
..................................................
23
در گنہ کز جانبِ ما بود تقصیرے نرفت
چوں در آمرزش کہ کار اوست کوتاہی رود

جب ہماری جانب سے گناہوں میں کسی قسم کی تقصیر نہیں کی گئی، تو کیسے ممکن ہے کہ وہ مغفرت میں، جو کہ اُس کا کام ہے، کوئی کوتاہی برتے۔
..................................................
24
ہمچو فرہاد بُوَد کوہ کنی پیشۂ ما
کوہِ ما سینۂ ما ناخنِ ما تیشۂ ما

فرہاد کی طرح ہمارا پیشہ بھی کوہ کنی (یعنی پہاڑ کھودنا) ہے؛ ہمارا پہاڑ ہمارا سینہ جبکہ ہمارا تیشہ ہمارے ناخن ہیں
........................................
25
آدمیت نہ بہ نطق و نہ بہ ریش وہ نہ بہ جاں
طوطیاں نطق، بزاں ریش، خراں جاں دارد​

آدمیت نہ تو بولنے سے، نہ داڑھی سے، نہ ہی صحتمندی سے ہے، بولتے تو طوطے بھی ہیں، داڑھی تو بکروں کی بھی ہوتی ہے اور جسم تو گدھوں کا بھی توانا ہوتا ہے
........................................
26
از من متاب رُخ کہ نِیَم بے تو یک نَفَس
یک دل شکستنِ تو بصد خوں برابرست

میری طرف سے منہ مت پھیر کہ تیرے بغیر میں ایک لحظہ بھی نہیں ہوں، تیرا ایک دل کو توڑنا، سو خون کرنے کے برابر ہے۔
........................................
27
سرّ ِ عشقِ یار با بیگانگاں ھاتف مَگو
گوشِ ایں ناآشنایاں محرَمِ اسرار نیست

(اے ھاتف، عشقِ یار کے راز بیگانوں سے مت کہہ کہ ان ناآشناؤں کے کان محرمِ اسرار نہیں ہیں)۔
........................................
28
اے محتسب ز گریۂ پیرِ مغاں بترس
یک خم شکستنِ تو بصد خوں برابرست"

(اے محتسب، پیرِ مغاں کی آہ و زاری پر ترس کھا کہ تیرا ایک جام کو توڑنا، سو خون کرنے کے برابر ہے)
..................................................
29
بَگو حدیثِ وفا، از تو باوَرست، بَگو
شَوَم فدائے دروغے کہ راست مانندست

(مجھ سے تُو) وفا کی باتیں کر، تیری ہر بات کا مجھے اعتبار ہے، (اسلیئے) کہتا رہ، قربان جاؤں اس جھوٹ پر کہ جو (تیرے منہ سے) سچ کی طرح لگتا ہے۔
........................................
30
مرد را کردار عالی قدر گرداند نہ نام
ہر کسے کُو را علی نام است نے چُوں حیدر است

کسی بھی شخص کو اسکا کردار عالی قدر بناتا ہے نہ کے اسکا نام، ہر وہ جس کا نام علی ہو، حیدر  کی طرح نہیں ہے
........................................
31
عَلی الصباح چُو مردم بہ کاروبار رَوند
بلا کشانِ محبّت بہ کوئے یار روند

صبح صبح جیسے لوگ اپنے اپنے کاروبار کی طرف جاتے ہیں، محبت کا دکھ اٹھانے والے (عشاق) دوست کے کوچے کی طرف جاتے ہیں
..................................................
32
تُو اے پیماں شکن امشب بما باش
کہ ما باشیم فردا یا نہ باشیم

اے پیماں شکن آج کی رات ہمارے ساتھ رہ، کہ کل ہم ہوں یا نہ ہوں
..................................................
33
صائب! دوچیز می شکند قدرِ شعر را
تحسینِ ناشناس و سکوتِ سخن شناس

اے صائب! دو چیزیں (کسی) شعر کی قدر و قیمت کم کر دیتی ہیں، ایک (سخن) ناشناس کی پسندیدگی (شعر کی داد دینا) اور دوسری سخن شناس کا خاموش رہنا (شعر کی داد نہ دینا)۔
........................................
34
اوّل بہ وفا جامِ وصالم در داد
چوں مست شدم دامِ جفا را سر داد

با آبِ دو دیدہ و پُر از آتشِ دل
خاکِ رہِ او شدم بہ بادم در داد

پہلے تو وفا سے مجھے وصال کا جام دیا، جب میں مست ہو گیا تو جفا کا جال ڈال دیا، دو روتی ہوئی آنکھوں اور آگ بھرے دل کے ساتھ، جب میں اس کی راہ کی خاک بنا تو مجھے ہوا میں اڑا
........................................
35
با مردمِ نیک بد نمی باید بود
در بادیہ دیو و دَد نمی باید بود

مفتونِ معاشِ خود نمی باید بود
مغرورِ بعقلِ خود نمی باید بود

نیک لوگوں کے ساتھ برا نہیں بننا چاہیئے، جنگل میں شیطان اور درندہ نہیں بننا چاہیئے، اپنی روزی کا دیوانہ نہیں بننا چاہیئے، (اور) اپنی عقل پر مغرور نہیں بننا چاہیئے
..................................................
36
ہر گنج سعادت کہ خداداد بحافظ
از یمن دعائے شب و ورد سحری بود

اللہ ﴿رب العزت﴾ نے حافظ ﴿شیرازی﴾ کو سعادت کا جو بھی خزانہ عطا فرمایا
وہ ﴿محض﴾ دعائے ﴿نیم﴾ شبی اور ذکرِ صبحگاہی کی برکت سے تھا
..................................................
37
عافیت را ہمہ عالم نمی یابم نشاں
گرچہ می گردم بہ عالم ہم نمی یابم نشاں

تمام عالم میں مجھے عافیت کا کوئی نشان نہیں ملتا، اگرچہ میں نے ساری دنیا گھوم لی ہے لیکن پھر بھی اسکا کوئی نام و نشان نہیں ملا
..................................................
38
نگہ دار فرصت کہ عالم دمی ست
دمی پیش دانا بہ از عالمی ست

فرصت کے لمحات کی قدر و حفاظت کرو کہ یہ جہان فانی صرف ایک سانس کی مہلت کے برابر ہے
﴿اور جس قدر ممکن ہو اپنا وقت دانا لوگوں کے ساتھ گزارو کیونکہ﴾ دانشمند کے ساتھ گزرا ہوا ایک لمحہ﴿بھی﴾ جہان بھر﴿ کی نعمتوں﴾ سے بہتر ھے
..................................................
39
اگر آں تُرکِ شیرازی بدست آرد دلِ ما را
بہ خالِ ہندوش بخشم سمرقند و بخارا را

اگر وہ شیرازی محبوب ہمارا دل تھام لے تو اسکے دلفریب خال کے بدلے میں سمرقند اور بخارا بخش دوں۔
منظوم ترجمہ

اگر منظور دل میرا ہو اس تُرکِ دل آرا کو
فدائے خال و قد کردوں سمرقند و بخارا کو

سنبھال اے ترکِ شیرازی، پھرے یہ دل نہ یوں مارا
سمرقند و بخارا خالِ کافر پر ترے وارا
..................................................
40
دم بہ دم دم را غنیمت دان و ہم دم شو بدم
محرمِ دم باش و دم را یک دمی بی جا مدم

لمحہ بہ لمحہ گزرتے سانسوں کو غنیمت جانو اور اس ﴿انتہائی مختصر﴾ زندگی کے ہم دم بن جاٶ
زندگی کے محرم راز بن کر ﴿مقصد حیات کو پالو﴾ اور اک لمحہ بھی بے مقصد زندگی نہ گزارو
..................................................
41
بہ زمیں چو سجدہ کردم، ز زمیں ندا برآمد
کہ مرا پلید کردی، ازیں سجدۂ ریائی

جب میں نے سجدہ کیا تو زمیں سے صدا آئی کہ اس ریائی کے سجدے سے تُو نے مجھے ناپاک کر دیا ہے۔
........................................
42
سر مفراز، خاکِ پائے ہمہ باش
دلہا مخراش، در رضائے ہمہ باش

سر مت اٹھا، ہمیشہ خاکِ پا بن، دلوں کو تکلیف مت دے، ہمیشہ رضا پر (راضی) رہ۔
........................................
43
صبا گر از سرِ زلفش بہ گورستاں برد بوئے
ز ہر گورے دو صد بیدل ز بوئے یار برخیزد

اگر صبا اسکی زلفوں کی خوشبو قبرستان میں لے جائے تو ہر ہر قبر سے سینکڑوں عشاق اپنے محبوب کی خوشبو پا کر اُٹھ کھڑے ہوں
..................................................
44
من اگر ہزار خدمت بکنم گناہگارم
تو ہزار خون ناحق بکنی و بے گناہی

میں اگر ہزار خدمت بھی کروں تو پھر بھی گناہگار اور تُو ہزاروں خون ناحق کرتا ہے اور پھر بھی بے گناہ ہے
........................................
45
ہمی دانم کہ روز و شب جہاں روشن بہ روئے تُست
ولیکن آفتابے یا مہِ تاباں؟ نمی دانم

میں یہ تو ضرور جانتا ہوں کہ دنیا کے روز و شب تیرے ہی چہرے (کی روشنی) سے روشن ہیں، لیکن تو آفتاب ہے یا چمکدار چاند یہ نہیں جانتا
........................................
46
نعشِ مظہر چو ز کویت گذرد چشم مپوش
آخریں مردہ ہمانست کہ بیمار تو بود

جب مظہر کا جنازہ تیری گلی سے گزرے تو انکھیں بند نہ کرنا، آخر یہ وہی تو ہے جو کل تیرا بیمار تھا
..................................................
47
اگر فقیه نصیحت کند کہ عشق مباز
پیالہ ائے بدهش گو دماغ را تر کن

اگر فقیہ یہ نصیحت کرے کہ عشق بازی مت کرو تو اُسے (شراب کا) ایک پیالہ پکڑاؤ اور کہو کہ اپنا دماغ اِس سے تر کر لے یعنی اپنے خشک زہد کو ترک کر دے
..................................................
48
اگرچہ پیش خردمند خامشی ادبست
بوقت مصلحت آں بہ کہ در سخن کوشی

عقلمند کے نزدیک اگرچہ خاموش رہنا ادب ہے { لیکن }مصلحت کے وقت بات میں کوشش کرنا بہتر ہے ۔
........................................
49
دو چیز طیرۂ عقل ست دم فروبستن
بوقت گفتن و گفتن بوقت خاموشی

دو چیزیں عقل کا عیب ہے، ۱: بولنے کے وقت خاموش رہنا، ۲: خاموشی کے وقت بولنا ۔
........................................
50
خوردن برائے زیستن و ذکر کردن ست
تو معتقد کہ زیستن از بہر خوردن ست

کھانا جینے اور عبادت کرنے کےلئے ہے، تیرا اعتقاد ہے کہ جینا کھانے کےلئے ہے ۔
..................................................

ایں سخن را نیست ہرگز اختتام
ختم کن واللہ اعلم بالسلام

مکمل تحریر >>